Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کلرکہار کے قریب موٹر وے پر درجنوں گاڑیاں ٹکرا گئیں

عینی شاہدین کے مطابق شدید دھند کے باعث گاڑیاں ایک دوسرے سے جا ٹکرائیں۔
شائع 02 مارچ 2024 03:50pm
Dozens of vehicles collided with each other on motorway in Kallar Kahar due to fog and rain - Aaj

موٹر وے پر کلر کہار کے قریب درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق شدید دھند کے باعث گاڑیاں ایک دوسرے سے جا ٹکرائیں۔

ابتدائی طور پر دھند کے باعث بس اور کار کے درمیان تصادم ہوا، حادثے میں کار کو آگ لگ گئی۔

حادثہ کلر کہار پہاڑیوں سے پہلے پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے پیش نظر فوری اقدامات کرتے ہوئے موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے باعث چکوال موٹروے M2 بلکسر سے للہہ تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے۔

motorway

traffic accident

Road Accident