Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: کیولری گراؤنڈ میں خاتون پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی گئی

خاتون کو کچھ عرصہ قبل طلاق ہوئی تھی، مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز
شائع 02 مارچ 2024 01:10pm

لاہور کے علاقے کیولری گراؤنڈ میں 28سالہ خاتون کو نا معلوم افراد نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔

پولیس کے مطابق خاتون ہ گھر سے باہرکسی کام سے نکلی تو نامعلو م افراد نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔

شمائلہ نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا.

فوری طبی امداد کے بعد خاتون حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ شمائلہ کوکچھ عرصہ قبل طلاق ہوئی تھی،واقعے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

fire

lahore