Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صدارتی انتخاب: آصف زرداری، محمود خان اچکزئی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کیے جانے کے بعد انتخابی عمل کاآغاز
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2024 10:43pm
تصویر: ریڈیو پاکستان
تصویر: ریڈیو پاکستان

الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کیے جانے کے بعد انتخابی عمل کاآغاز ہوگیا پاکستان پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی صدر کے عہدے کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔

آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پی پی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے پریذائیڈنگ افسراورچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامرفاروق کے پاس جمع کروائے۔

آصف زرداری صدارت کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ اُن کے تجویز کنندہ بلاول بھٹو زرداری، اورفاروق ایچ نائیک تائید کنندہ ہیں۔

سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار کے لیے نامزد کیا ہے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسرمقررہیں۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق ملک کی چاروں ہائیکورٹس میں صدارتی امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں۔

صدر کا انتخاب سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان پر مشتمل الیکٹورل کالج کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ووٹنگ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتی ہے۔

شیڈول کے مطابق 4 مارچ کوصدارتی انتخاب کےامیدواروں کےکاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہوگی جبکہ 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک امیدوارکاغذات واپس لےسکتےہیں۔

صدر پاکستان بننے کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو دوپہر ایک بجے آویزاں کی جائے گی جبکہ 9مارچ کوصبح 10بجےسےشام 4بجےتک صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوگی۔

صدارتی انتخاب : آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی ہفتے کو جمع کرائے جائینگے

واضح رہے کہ آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسرچیف الیکشن کمشنرہوتا ہے۔

شیڈول کے مطابق صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں کروائی جائے گی۔

ECP

presidential election

Asif Zardari

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

Mehmood Khan Achakzai

Sunni Ittehad Council