Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شفافیت پر یقین رکھتے ہیں، سب کو بلا تفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیئے، مریم نواز

ایک ماہ میں پورے پنجاب میں صفائی چاہیئے، وزیراعلیٰ پنجاب
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2024 11:59pm

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ شفافیت پر یقین رکھتے ہیں، سب کو بلا تفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیئے، تین دن بعد سرپرائزوزٹ شروع کردوں گی، ایک ماہ میں پورے پنجاب میں صفائی چاہیئے۔

لاہور میں رمضان پیکج کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہماری حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے، سب کو بلاتفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیئے، رمضان پیکج میں مکمل طور پر شفافیت چاہتی ہوں، پورے عمل کی روزانہ کی بنیاد پر ویڈیوز بھیجی جائیں، تمام اشیاء کے معیار کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں خود بھی اچانک دورے کروں گی، ایک ماہ میں پورے پنجاب میں صفائی چاہیئے، تین دن بعد مختلف اضلاع کے سرپرائز وزٹ کروں گی اور چیک کروں گی، کوئی سڑک، محلہ اور گاؤں ایسا نہ رہے جو صاف نہ ہو، میں کسی بھی شہر میں گندگی برداشت نہیں کروں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنہوں نے ہمارے خلاف ووٹ دیا ان کو بھی رمضان پیکیج جانا چاہیے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ وال چاکنگ اور الیکشن کے بینرز بھی ہٹائے جائیں، صفائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔

پنجاب بھر میں تمام محکموں میں تبادلوں پر پابندی عائد

دوسری جانب پنجاب بھر میں تمام محکموں میں تبادلوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سیکرٹری سمیر احمد سید نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پنجاب کی آبادی کا مربوط اور مستند ڈیٹا مرتب کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کی تاریخ میں پنجاب کا پہلا مستند ڈیٹا بیس ہب اور ڈیٹا بیس اتھارٹی بنے گی، پنجاب کے پہلے ڈیٹا بیس کی تشکیل سے معاشی پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔

PMLN

Maryam Nawaz

lahore

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

CM Punjab Maryam Nawaz