Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جن عہدوں پر ن لیگ سے بات نہیں، وہاں ایم کیو ایم کو موقع ملے گا، بلاول بھٹو

ن لیگ سےہماری بات چیت فائنل ہوئی ہے کہ کہاں کہاں گورنرز فائنل ہوں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی
شائع 01 مارچ 2024 06:28pm

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ عہدوں پر ایم کیو ایم کو ضرور موقع دیا جائے گا، جن عہدوں پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوئی بات طے نہیں ہوئی، امید ہے وہاں ایم کیوایم کو موقع ملے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ کہا جا رہا ہے پیپلزپارٹی کو کامران ٹیسوری کے گورنر سندھ ہونے پراعتراضات ہیں؟ جس کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری کسی ایک شخص سے متعلق ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ن لیگ سے ہماری بات چیت فائنل ہوئی ہے کہ کہاں کہاں گورنرز فائنل ہوں گے۔

بلاول کا کہنا تھاکہ جن جن عہدوں کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کوئی بات طے نہیں ہوئی، مجھے امید ہے کہ وہاں ایم کیو ایم کو موقع ملے گا۔

PMLN

Bilawal Bhutto

اسلام آباد

PPP

National Assembly

Bilawal Bhutto Zardari

parliment house

MQM Pakistan

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)