Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی سی اسلام آباد کی توہین عدالت کیس میں سزا کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر بینچ تشکیل

اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ 4 مارچ کو انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرے گا
شائع 01 مارچ 2024 04:18pm

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان نواز میمن کی توہین عدالت کیس میں سزا کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے۔

ڈی سی اسلام آباد اور دیگر کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت 4 مارچ کو ہو گی، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف 2 رکنی ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان نواز میمن کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا تھا۔

عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو 4 ماہ جیل اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ایس ایچ او کو بھی 2 ماہ جیل اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سُنائی تھی جبکہ ایس پی صدر کو توہین عدالت کیس میں بری کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی فوری گرفتاری اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کے احکامات جاری

توہین عدالت کیس: غیر مشروط معافی مسترد، ڈی سی اسلام آباد کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

Islamabad High Court

Contempt of Court

deputy commissioner islamabad

dc islamabad

irfan nawaz memon

intra court apeal

justice babar sattar