Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمشید چیمہ ، مسرت چیمہ کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر پولیس رپورٹ مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے دوبارہ تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا
شائع 01 مارچ 2024 03:40pm

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر پولیس رپورٹ مسترد کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے شازمہ چیمہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

عدالت میں پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کروا دی گئی، رپورٹ کے مطابق 7 مقدمات لاہور میں 4، فیصل آباد میں 11 اور راولپنڈی اور اٹک میں 1،1 مقدمہ درج ہے۔

درخواست گزار کے وکیل آصف شہزاد نے بتایا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس کے 2 مقدمات میں دونوں ملزم بتائے گئے ہیں جبکہ ایک مقدمے میں دونوں میاں بیوی اور دوسرے میں صرف مسرت جمشید چیمہ نامزد ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ خدشہ ہے کہ پولیس ابھی بھی درست تفصیلات فراہم نہیں کر رہی، پولیس کو تفصیلی اور درست تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے دوبارہ تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی۔

Lahore High Court

pti leaders

Musarrat Jamshed Cheema

jamshed cheema