Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عورت مارچ روکنے کی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

کارڈز اور بینرز ناقابلِ قبول، عدالت تشہیر اور مارچ روکنے کا حکم دے، درخواست میں استدعا
شائع 01 مارچ 2024 11:13am

لاہور ہائی کورٹ نے عورت مارچ رکوانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عورت مارچ رکوانے کی درخواست شہری اعظم بٹ نے دائر کی ہے جس کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی۔

درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عورت مارچ کے کارڈز اور بینرز اسلامی معاشرے کے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں۔

خدشہ ہے کہ ایک اور عورت مارچ سے نقصِ امن کا ویسا ہی خطرہ پیدا ہوگا جیسا ماضی میں ہوتا رہا ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ اگر کسی کو بنیادی حقوق نہیں مل رہے تو وہ عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریاست کو عورت مارچ کی غیر اخلاقی تشہیر روکنے کا حکم

Lahore High Court

Aurat March

CARDS AND BANNERS