عہدے فائنل ہو گئے لیکن ہم نے اختیار مانگا ہے، خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عہدے فائنل ہو گئے ہیں لیکن ہم نے مانگے نہیں، اختیار مانگا ہے، ہماری زیادہ سیٹیں بنتی تھی، دھاندلی کے خلاف ہر فورم کر جائیں گے۔
اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں فاروق ستار، مصطفی کمال اور امین الحق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الحمداللہ پاکستان میں منتخب ایوان سجا ہوا ہے، 76 سال سے پرمننٹ طبقہ حکومت کر رہا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عوام کا مقصد ہے کہ وہ حکومت بھی کر سکتے ہیں، ہم پاکستان کے 23 کڑوڑ عوام کی ذمہ داری لے کر آئے ہیں، ہم ایک نسخہ کیمیائی لے کر آئے ہیں، ایسی جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں جس سے عوام کو فائدہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مینڈیٹ 10 سال پہلے اس سے زیادہ تھا، کسی کے کہنے سے ہمارا مییڈیٹ جعلی نہیں ہو جاتا، ہم حقیقی اور اصلی مینڈیٹ کے ساتھ وآپس آئے ہیں۔
ایم کیو ایم کے کنوینر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عہدے فائنل ہو گئے ہیں لیکن ہم نے مانگے نہیں، اختیار مانگا ہے، ہماری زیادہ سیٹیں بنتی تھی،دھاندلی کے خلاف ہر فورم کر جائیں گے۔
Comments are closed on this story.