Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قاتل مبینہ مقابلے میں ہلاک

پولیس نے ملزم کو ایک روز قبل گرفتار کرکے پریس کانفرنس کی تھی
شائع 28 فروری 2024 09:26pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قاتل مبینہ مقابلے دوران مارا گیا۔ پولیس نے ملزم کو ایک روز قبل گرفتار کرکے پریس کانفرنس کی تھی۔

پولیس کے مطابق احمد ایش بہادر گرفتاری کے بعد انوسٹی گیشن پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا تھا۔

فرار ہونے کے بعد ملزم نے ہربنس پورہ میں ایک شہری سے موٹرسائیکل چھینی جس کا مقدمہ ہربنس پورہ تھانہ میں درج ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی کہ ملزم اپنے کچھ ساتھیوں سمیت غازی آباد قبرستان میں چھپا ہوا ہے، ریڈ کے دوران ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

حسب معمول پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور عبدالرحمان کے قتل کے الزام میں ایک خاتون سمیت چار افراد کو گرفتار کیا تھا جبکہ ایس ایس پی آپریشنز نے ایس پی کینٹ اور مقتول کے والد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس تھی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم احمد ایش بہادر حراست سے فرار ہوا لیکن انوسٹی گیشن پولیس کے کسی اہلکار کے خلاف غفلت اور لاپرواہی کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ قتل ہونے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور عبدالرحمان بھی غازی آباد قبرستان میں مدفون ہے۔

punjab

Punjab police

Crime