Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور میں مرگی، بخار، درد اور سینے کے امراض کی ادویات مارکیٹ سے غائب

ادویات کی کمی نے مریضوں کی مشکلات بڑھا دیں
شائع 28 فروری 2024 09:18am

پشاور میں مخلتف امراض کی ادویات مارکیٹ سے غائب ہوگئیں، ادویات کی شارٹیج نے مریضوں کی مشکلات بڑھا دیں جبکہ 2400 کی انسولین 3700 روپے پر ملنے لگی۔

پشاور میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مرگی، بخار، درد اور سینے کے امراض کی ادویات غائب ہیں اور مریض بلیک میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ہول سیل ڈیلر نے بتایا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کمپنیوں کی جانب سے کیا گیا ہے، جس کے سامنے ان کا بھی بس نہیں چلتا۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ محکمے ادویات کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافے کا نوٹس لیں تاکہ قیمتی ذندگیوں کو بچایا جا سکے ۔

مزید پڑھیں

کراچی میں ادویات کا بحران، جعلی دوائیاں مارکیٹ میں آگئیں

ادویات کی قیمتوں کا اختیار کمپنیوں کو دینے کا نوٹیفکیشن معطل

نگراں حکومت نے جاتے جاتے 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

خیبر پختونخوا

KPK

peshawar

Medicines Shortage

medicines prices