Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق جج مظاہر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل کا اجلاس 29 فروری کو ہوگا

سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں زیرالتوا شکایت پر ریٹائرجج کیخلاف کارروائی کی اجازت دے چکی
شائع 26 فروری 2024 02:56pm

سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہرعلی اکبر نقوی کے خلاف جوڈیشل کونسل کا اجلاس 29 فروری کو ہوگا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کونسل اجلاس جمعرات کو ہوگا جس میں سابق جج مظاہرعلی اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس پر کارروائی کی جائے گی۔

ریٹائرڈججز سے متعلق کیس زیر التوا ہونے کے باعث کاروائی ملتوی تھی تاہم سپریم کورٹ میں ریٹائرڈ ججز کے خلاف کارروائی کا مختصر فیصلہ میں کہا کہ ریفرنس دائر ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے جج کیخلاف کاروائی کی جاسکتی ہے۔

سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں زیرالتوا شکایت پر ریٹائرجج کے خلاف کارروائی کی اجازت دے چکی ہے ۔

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

supreme judicial council

justice mazahir ali akbar naqvi

Chief Justice Qazi Faez Isa