Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

علی امین گنڈا پور کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ

علی امین گنڈاپور نے سنی تحریک میں شمولیت اختیار نہیں کی، ذرائع
شائع 26 فروری 2024 12:16pm

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے سنی تحریک میں شمولیت اختیار نہیں کی، وہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب بغیر پارٹی کے لڑیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے سنی تحریک میں شمولیت کا حلف نہیں دیا، وہ اس وقت آزاد امیدوار کی حیثیت سے اسمبلی میں رہیں گے کیونکہ علی امن گنڈاپور نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی میں صوبائی صدارت کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

سنی تحریک میں شمولیت کے بعد علی امین گنڈا پور انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے، اس لیے انہوں نے اسمبلی میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کا انتخاب بھی بغیر پارٹی کے لریں گے۔

pti

خیبر پختونخوا

KPK

peshawar

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur