Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

غزہ کی آزادی کیلئے خود کو آگ لگانے والا امریکی فضائیہ کا اہلکار دم توڑ گیا

واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود کو آگ لگاتے آرون نے کہا تھا اب قتلِ عام کا حصہ نہیں بنوں گا
اپ ڈیٹ 26 فروری 2024 07:03pm

**واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود سوزی کرنے والے امریکی فضائیہ کے ایئرمین نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ **

آرون بُشنیل نے خود کو آگ لگاتے ہوئے غزہ کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے تھے۔

امریکی سیکرٹ سروس کے افسران، ڈی سی فائر اور ای ایم ایس کی جانب سے آگ بجھانے کے بعد جھلسنے والے اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

میٹروپولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے بتایا تھا کہ آرون بُشنیل کی حالات نازک ہے اور اس کا بچنا محال ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق فوجی وردی میں ملبوس ایئرمین نے اس شخص نے انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کی جانے والی ویڈیو میں کہا کہ ’میں اب نسل کشی میں ملوث نہیں رہوں گا۔‘

اسرائیلی سفارت خانہ غزہ میں جنگ کے خلاف مسلسل احتجاج کا مرکز بن رہا ہے۔ غزہ کی جنگ کے نتیجے میں امریکہ میں فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے حق میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

دسمبر میں اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی تھی۔

Israel

Palestine

Washington

US Airman

airman sets himself on fire