Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

معاشی استحکام کیلئے تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے کاوشیں کرنا ہوں گی، شہباز شریف

ملک میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے، نامزد وزیراعظم
شائع 25 فروری 2024 03:17pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد شہبازشریف نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے کاوشیں کرنا ہوں گی، ملک میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے۔

اتحادی جماعتوں کے نامزد وزیر اعظم شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی اورمعاشی استحکام کے لیے باہمی اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے نہ تھی، ملک سے غربت، بے روزگاری اور جہالت کے خاتمے کے لیے مل کرجدوجہد کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سادگی اور کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وسائل عوام کی فلاح و بہبود پرخرچ کرنا ہوں گے، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سیاسی استحکام اورپُرامن فضاء بےحد اہمیت کی حامل ہے۔پاکستان تبھی خوشحال ہوگا جب اس کی تمام اکائیاں خوشحال ہوں گی، تمام صوبوں کی ترقی میرے دل کے قریب ترین ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی معاشی ترقی،استحکام کی روشن مثال قائم کی، اب بھی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، زندہ قومیں چیلنجزاورمشکلات کا سامنا جرآت اور محنت سے کرتی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متحد ہوکر آگے بڑھیں گے اور مسائل حل کریں گے، میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کوخوشحالی وترقی کی راہ پرگامزن کریں گے۔

PMLN

Shehbaz Sharif

pakistan economy

lahore

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

nominated prime minister