Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے ارکان کو ظہرانے پر بلالیا

دن کے دو بجے اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، حلف برداری کل ہوئی تھی ۔
شائع 24 فروری 2024 12:34pm

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور پنجاب کی نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اسمبلی کے تمام نومنتخب ارکان کو ظہرانے پر بلایا ہے۔

ظہرانہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہوگا۔ تمام ارکان کو دن کے دو بجے سے قبل اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے تمام نومنتخب ارکان نے گزشتہ روز افتتاحی اجلاس میں باضابطہ رکنیت کا حلف اٹھایا تھا۔

یہ ظہرانہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے قبل دیا جارہا ہے۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت نامزدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکریں گی۔

اجلاس میں اراکین کو خفیہ رائے شماری سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

Maryam Nawaz

punjab assembly

LUNCHEON

SUGGESTED CM PUNJAB