Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: مختلف علاقوں میں ڈکیتی وارداتوں میں کم سن بچی سمیت 2 افراد جاں بحق

ڈکیتی واردات میں جاں بحق نوجوان کی 3 ماہ قبل شادی ہوئی تھی
شائع 24 فروری 2024 09:20am

کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی وارداتوں میں کم سن بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا ہے۔

کورنگی چار نمبر پر گھر کے باہر ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2 سالہ حرین جاں بحق ہو گئی ہے، لواحقین بچی کی میت لے کر روانہ ہو گئے، بچی کے چاچا کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر بھتیجی کو قتل کیا، بھائی جیسے ہی گھر کے گیٹ پر پہنچا تو ڈکیتوں نے گھیر لیا۔

بچی کے چاچا کا مزید کہنا تھا کہ میرے بھائی نے مزاحمت بھی نہیں کی اس کے باوجود ڈکیتوں نے گولی چلائی، جس کے باعث گھر کے اندر موجود حورین کی گردن پر گولی لگی۔

جبکہ حورین کی بہن بھی زخمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں ڈکیٹ عوام کے ہتھے چڑھ گئے ہیں، عوام کے تشدد سے ایک ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مشتعل شہریوں کے شدید تشدد سے ڈکیت ہلاک ہو گیا، ہلاک ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، ملزمان قدافی چوک پر لوٹ مار کر رہے تھے۔

جبکہ ہلاک ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

بنارس پُل کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے دو بھائی زخمی ہو گئے ہیں، عبدالمعیز اور عبدالحنان دوست سے مل کر واپس اورنگی ٹاؤن لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔

بنارس پُل پر موٹر سائیکل سوار اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے کہ ایک بھائی نے ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر دوسرے ملزم نے فائرنگ کر دی۔

ڈکیتوں کی فائرنگ سے عبدالمعیز اور ان کے بھائی کے سینے میں گولیاں لگیِں، تاہم عبدالمعیز دوران علاج انتقال کر گئے اور عبدالحنان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

عبدالمعیز کی 3 ماہ قبل شادی ہوئی تھی، معیز تین بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔

firing

karachi

Crime

Karachi Police

Karachi Street Crimes

Karachi Firing

Crime Petrol