Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کرکٹ بورڈ میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ شروع

محسن نقوی نے پی سی بی میں پوسٹ مارٹم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا
شائع 23 فروری 2024 04:46pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین محسن نقوی نے بورڈ میں پوسٹ مارٹم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ شروع ہوگیا، 2 پولیس افسران اور ایک پی اے ایس افسر کی خدمات پی سی بی کے سپرد کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی میں سی ای او اور مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے بھی متعارف کرائے جائیں گے، مارکیٹنگ، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ، پی ایس ایل، ہیومن ریسورس، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ ڈیپارٹمنٹ میں بھی تبدیلیوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

قومی سینئر اور جونئیر کرکٹ ٹیموں کے لیے غیر ملکی کوچز سے رابطوں کا آغاز بھی کردیا گیا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی مینجمنٹ میں بھی تبدیلیوں کی فہرست مرتب کر لی گئی تاہم باقی فیصلوں پر عمل درآمد محسن نقوی چیئرمین پی سی بی اور نگراں وزیر اعلی پنجاب کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد کریں گے۔

PCB

lahore

mohsin naqvi

New Chairman PCB

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)