Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن نتائج ، سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر بنائی گئی کمیٹی سپریم کورٹ میں چیلنج

شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی
شائع 23 فروری 2024 01:14pm

سپریم کورٹ میں عام انتخابات کے نتائج اورسابق کمشنرراوالپنڈی لیاقت علی چٹھہ الزامات پر بنائی گئی الیکشن کمیشن کمیٹی کو چیلنج کردیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر اور ممبرالیکشن کمشن کی تعیناتی کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائرکردی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تشکیل روک دی جائے۔

شیر افضل مروت نے درخواست میں مزید استدعا کی کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام فارم 47 کالعدم قراردیے جائیں، الیکشن کمیشن کی تشکیل دی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کالعدم قرار دی جائے۔

ذرائع رجسٹرار آفس کے مطابق ابھی تک شیر افضل مروت کی کوئی درخواست وصول نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں

ن لیگ نے ایک بھی فارم 45 پیش نہ کیا، الیکشن کمیشن میں انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا، شیر افضل مروت

سابق کمشنر راولپنڈی کا انتخابات سے ایک روز قبل کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

pti

Supreme Court

اسلام آباد

Sher Afzal Marwat

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Liaqat Bagh

Pakistan Elections 2024

Rawalpindi Commissioner Exposé

Liaquat Ali Chattha