Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم اورنگزیب کو پنجاب میں کون سا عہدہ دیا جارہا ہے

دو بار ایم این اے رہنے والی مریم آج پہلی بار ایم پی اے کا حلف اٹھائیں گی
شائع 23 فروری 2024 01:00pm

مسلم لیگ ن نے پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

مریم اورنگزیب کو پنجاب اسمبلی کی رُکن بنانے کا فیصلہ قائد مسلم لیگ نواز شریف اور پارٹی صدرشہباز شریف نے باہمی مشاورت سے کیا ۔

اس فیصلے کے تحت مریم اورنگزیب آج رکن پنجاب اسمبلی کاحلف اٹھائیں گی ۔

دو بار رکن قومی اسمبلی اور دو ہی بار وفاقی وزیر اطلاعات کے شعیبے پر فائز رہنے والی مریم اورنگزیب پنجاب میں وزیراعلیٰ کی معاونت کریں گی۔

مریم اورنگزیب پہلی بار ایم پی اے کا حلف اٹھائیں گی۔

Maryam Nawaz

Maryam Aurangzeb

punjab assembly

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024