Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز نے قومی اسمبلی کی نسشت سے استعفیٰ دے دیا

مریم نواز عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 119سےمنتخب ہوئی تھیں۔
شائع 23 فروری 2024 10:30am

مسلم لیگ ن کی چیف ایگزیکٹو اور سینیئر نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

مریم نواز عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 119سےمنتخب ہوئی تھیں۔

مریم نواز نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر بھی کامیاب ہونے والی مریم نواز کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔اس لیے وہ قومی اسمبلی کی نشست اپنے پاس نہیں رکھیں گی۔

قانون کے تحت منتخب رکن اپنے پاس ایک ہی نشست رکھ سکتا ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جس کے بعد نئے اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ کا انتخاب اگلے مرحلے میں ہوگا۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

PMLN

Maryam Nawaz

punjab assembly

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024