ن لیگ کے ساتھ اتحاد کے بعد پیپلز پارٹی کا پنجاب میں بھی وزارت نہ لینے کا معاہدہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں بھی وزارت نہ لینے کا معاہدہ کرلیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب میں صرف اپنا گورنر لگائے گی، پنجاب میں وزارت نہ لینے پر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔
نومنتخب اراکین جنوبی پنجاب نے کہا کہ عوام نے ووٹ دے کر ہمیں منتخب کیا، ان کے مسائل حل کرنا ہم پر لازم ہے، وزارت نہ ہوئی تو کام کیسے ہوں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی رہنماؤں نے پارٹی قیادت سے پنجاب میں بھی وزارتیں لینے کا مطالبہ کردیا۔ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب سے ہی پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوگی۔
نومنتخب اراکین کا کہنا ہے کہ وسطی پنجاب سے پیپلزپارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا، وفاق میں نہ سہی پر پیپلز پارٹی کو پنجاب کابینہ کا حصہ بننا چاہیئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مضبوط قیادت لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب میں قیادت کے لیے مضبوط رہنماؤں کا چناؤ کرے گی، لاہور اور پنجاب کی تنظیم نو بھی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
شہباز وزیراعظم اور زرداری صدر: پی پی اور ن لیگ میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا
Comments are closed on this story.