Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کا بلوچستان کی گورنرشپ کے لیے 3 ناموں پر غور

گورنر کی نامزدگی کیلئے صوبے میں پرانے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ ، ذرائع
شائع 22 فروری 2024 10:58am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے میر صادق عمرانی، نواب ثنا اللہ زہری اور سرفراز بگٹی کے ناموں پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق بلوچستان میں گورنر کی نامزدگی کیلئے صوبے میں پرانے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دو روز قبل پیپلز پارٹی کےساتھ حکومت سازی میں اتفاق کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ ن لیگ سندھ اور پنجاب میں گورنرشپ لے گی۔

۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے حتمی نام آئندہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے گا۔

ذرائع کے مطاب بلوچستان میں اسپیکر شپ مسلم لیگ(ن) جبکہ ڈپٹی اسپیکر شپ پی پی پی کو ملے گی۔

اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کو 6 اور مسلم لیگ (ن) کو 7 وزارتیں ملنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا ایک وزیر اور ایک مشیر ہوگا۔

بلوچستان میں مسلم لیگ ن اور پی پی پی سے 2بھی مشیر لیے جائیں گے۔

PMLN

بلوچستان

PPP

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024