Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیاپور میں مسافر وین کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر، 6 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں
شائع 22 فروری 2024 08:36am

دنیاپور میں بستی ملوک روڈ پر تیز رفتار مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔

پنجاب کے شہر دنیاپور میں بستی ملوک روڈ پر 69 موڑ کے قریب ہاٸی ایس وین توڑی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ عقب سے جا ٹکراٸی، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں، زخمیوں میں 8 خواتین اور 4 بچوں کی حالت تشویش ناک ہے جن کو ٹی ایچ کیو اسپتال سے طبی امداد دے کر وکٹوریہ اسپتال بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہ ہو سکی جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

punjab

traffic accident

Road Accident

Dunyapur