Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ کا فیملی وی لاگنگ سے متعلق پی ٹی اے کو بڑا حکم

عدالت کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے
شائع 21 فروری 2024 12:14pm

سندھ ہائی کورٹ کا مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود قابل اعتراض مواد بلاک یا ہٹا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سوشل میڈیا سے فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحاشی پھیلانے اور قابل اعتراض مواد ہٹانے سے متعلق مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالتی احکامات میں کہا گیا کہ پی ٹی اے اور دیگر غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹا کراکتیس جنوری کے حکم نامے پر عملدرآمد کرکے تیرہ مارچ تک رپورٹ پیش کی جائے۔

درخواست گزار عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ فیملی وی لاگنگ کے نام پر معاشرے میں فحاشی کو فروغ دیا جارہا ہے، پی ٹی اے ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا، استدعا کی سوشل میڈیا سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

sindh

social media

Youtuber

Sindh High Court

social media influencer

Youtube Video