Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی فوری گرفتاری اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کے احکامات جاری

اسلام آبا ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی کے خلاف تھری ایم پی او آرڈر پر توہین عدالت کیس کی سماعت
اپ ڈیٹ 20 فروری 2024 06:31pm

اسلام آبادہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کے خلاف تھری ایم پی او معاملے پر ڈپٹی کمشنر کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔ جسٹس بار ستار نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرجہاں بھی نظرآئیں، انہیں گرفتارکرلیں۔

شہریارآفریدی کیخلاف تھری ایم پی اوآرڈرکےمعاملےپر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

ایس ایس پی آپریشنزملک جمیل ظفر اورایس پی فاروق بٹر عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نوازمیمن عدالت میں پیش نہ ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی۔

پراسیکیوٹر قیصر امام عدالت کے سامنے پیش ہوئے ، ڈی سی اسلام آباد کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ان کے موکل نے عمرہ پرجانا ہے اس لیے وہ خیرپورمیں ہیں۔

عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کی عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔

عدالت نے چاروں صوبوں کے آئی جیز کو ہدائت کی کہ ڈی سی اسلام آباد کو گرفتار کرکے پیش کریں۔

عدالت نے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم بھی دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس ڈی سی کا نام ای سی ایل میں ڈالنا یقینی بنائیں، اور ہدایت کی کہ ڈی سی اسلام آباد ملک سے باہر نہ جاسکیں۔

عدالت نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد دوسروں صوبوں کے ساتھ مل کر ڈی سی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کروائیں اور بدھ کی صبح 9 بجے گرفتار کر کے پیش کریں۔

Islamabad High Court

deputy commissioner islamabad

shaheryar afridi

sheharyar afridi