Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گنڈاپور نے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے ہی وفاق کے سامنے ’ساڈا حق ایتھے رکھ‘ کا نعرہ لگا دیا

' وفاق سے خیرات نہیں اپنا حصہ مانگیں گے، نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان
اپ ڈیٹ 19 فروری 2024 12:22pm

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے لیے نامزد علی گنڈا پور نے ’ساڈا حق ایتھے رکھ‘ کا نعرہ لگادیا۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں معاشی بحران کم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے، وفاق سے خیرات نہیں اپنا حصہ مانگیں گے۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پارٹی شمولیت کے لئے لیگل ٹیم بنی ہوئی ہے،معاملات دیکھ رہی ہے، حتمی فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہی کریں گے۔

علی امین گنڈا پور اسلام آباد میں درج مقدمے میں راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے راہداری ضمانت کی درخواست دائر کی۔

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں معاشی بحران کو ختم کرنے سے متعلق ان کی پارٹی بہت جلد اقدامات کرے گی۔

نوجوانوں سے متعلق نامزد وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار دیںگے، وفاق سے خیرات نہیں اپنا حصہ مانگ لیں گے۔

ساتھ ہی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ، ساڈا حق ایتھے رکھ’ یہی میرا نعرہ ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے ’ساڈا حق ایتھے رکھ‘ کے ہیش ٹیگ سے مہم شروع کر رکھی ہے جس میں پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کی 180 نشستیں دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے الیکشن میں کامیابی کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)