Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی فوج کا حوثی ملیشیا کے ’زیرِ آب ڈرون‘ پر حملہ

بحیرہ احمر میں بلغاریہ سے یو اے ای جانے والی مال بردار جہاز کو نشانہ بنانے پر جوابی کارروائی
شائع 19 فروری 2024 09:39am

امریکا نے یمن کی حوثی ملیشیا پر نئے حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے زیرِ آب ڈرونز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج نے حوثیوں کے زیرِ آب ڈرونز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

نومبر میں بحیرہ احمر سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کرنے کے بعد سے اب تک حوثی ملیشیا نے پہلی بار زیرِ آب ڈرونز استعمال کیے ہیں۔

امریکی حکام نے بتایا کہ پیر کو علی الصباح حوثی ملیشیا نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن کو ملانے والی آبنائے باب المندب سے گزرنے والے ایک بڑے تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

برطانوی فوج کے یونائٹیڈ کنگڈم میریٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کے حملے سے جہاز کو نقصان پہنچا۔ عملہ محفوظ رہا۔

برطانوی جہاز راں کمپنی ایمبرے نے بتایا کہ برطانیہ میں رجسٹرڈ جہاز لبنان سے آپریٹ کیا جارہا تھا اور یہ بلغاریہ سے متحدہ عرب امارات جارہا تھا۔

اتوار کو رات گئے حوثی ملیشیا پر کیے گئے امریکی فوج کے حملوں میں موبائل اینٹی شپ کروز میزائل، دھماکا خیز مواد سے بھری ہوئی کشتی اور ایک ایسے زیرِ زمین جہاز کو نشانہ بنایا گیا جس پر کوئی انسان سوار نہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

یمن کی حوثی ملیشیا حملے روکنے سے انکاری، علاقائی کشیدگی بڑھنے کا خدشہ

بحیرہ احمر میں حوثی ملیشیا کے خلاف امریکی کارروائیاں تیز

یمن میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر امریکا و برطانیہ کے حملے

red sea

HOUTHI MILITIA

US CENRAL COMMAND

SHIP ATTACKED