پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ، ایک اور جماعت سے رابطہ
پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ سے بھی رابطہ کرلیا۔ اسد قیصر کی صدارت میں پی ٹی آئی وفد اور مولانا محمد خان شیرانی کے درمیان پیر کو اسلام آباد میں ملاقات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے۔
بانی پی ٹی آئی نے بھی آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) میں شمولیت پر تحفظات کے باعث سنی اتحاد کونسل کے نام پرغور کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، اراکین کل الیکشن کمیشن جاکر دستاویز جمع کرائیں گے۔
دوسری جانب سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق قانونی پیچیدگی سامنے آنے لگی ہیں، سنی اتحاد کونسل نے سندھ اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست ہی جمع نہیں کرائی۔
آئندہ چند دنوں میں پنجاب میں حکومت بنانے جارہے ہیں، عطاء تارڑ
نومنتخب آزاد ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے سرٹیفکیٹ جمع نہ ہونے کی شکایت کی۔
قانون کے مطابق سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کے لیے اب ترجیحی فہرست جمع نہیں کراسکتی۔
آٹھ نومنتخب آزاد ارکان سندھ اسمبلی کو تین مخصوص نشستیں مل سکتی تھیں۔
پی ٹی آئی کا جے یو آئی شیرانی گروپ سے رابطہ
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ سے رابطہ کرلیا۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی وفد اور مولانا محمد خان شیرانی کے مابین کل بروز پیر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات ہوگی۔
ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد کی قیادت سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔
Comments are closed on this story.