Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

چیف الیکشن کمشنر قومی مجرم ہیں، بہتر ہے معافی مانگ لیں ورنہ آرٹیکل 6 لگے گا، حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی کراچی سے قومی اسمبلی کی 20 نشستیں جیتی، حلیم عادل شیخ کا دعویٰ
اپ ڈیٹ 18 فروری 2024 06:16pm

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی چیف الیکشن کمشنر قومی مجرم ہیں، بہتر ہے معافی مانگ لیں ورنہ وقت آنے پر آرٹیکل 6 لگے گا، چیف الیکشن کمشنر ممبران اور آر اوز،نگراں حکومت اور دلدل میں دھنس چکے ہیں جتنا زور لگائیں گے،اتنا پھنستے جائیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج ایک پیغام دینے آیا ہوں، یہ لوگ دلدل میں پھنس چکے ہیں جتنا زور لگائیں گے پھنستے جائیں گے، چیف الیکشن کمیشن کے نام پیغام ہے، چیف الیکشن کمشنر قوم کا مجرم ہیں، وقت ہے معافی مانگ لیں ورنہ آرٹیکل 6 لگے گا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سب سے پہلے وقت پر الیکشن نہیں کروایا، آئین میں لکھا ہے صاف شفاف الیکشن کرانا ہوتا ہے، الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عوام کی توہین کی ہے، انہوں نے مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ پرسوں بھی اسلام آباد میں پریزینٹیشن دی گئی، اس میں بتایا گیا کس طرح فارم 45 سے 80 سیٹیں ہم جیتے ہیں، جس کو مینیج کر کے فارم 47 میں ہرا دیا گیا، کل کمشنر راولپنڈی نے ان کا کچا چٹھا کھول دیا۔

انہوں نے کہا کہ 171 جیل میں رہنے کے بعد پرسوں رہا ہوا ہوں، مجھے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا، کلبوشن یادیو سے زیادہ مجھ پر سختیاں کی گئیں، 8 فروری کو کپتان جیت گیا قوم جیت گئی، پرسوں کہا گیا پریزینٹیشن میں اسکرین شاٹ دکھائے گئے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمارے پاس کراچی کے تمام فارم 45 موجود ہیں، سارا ڈیٹا انٹرنیٹ پر رکھا جا چکا ہے، میرے حلقے 238 کن سارے 45 فارم موجود ہیں، میڈیا کو سارے فارم 45 ہر پولنگ سے ملے تھے ، سب سے پہلے ن لیگ نے میڈیا پر عدم اعتماد کیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ حیدرآباد کی 2 اور کراچی کی 20 سیٹوں پر فارم45 کے مطابق ہم جیتے، کراچی کی 40 صوبائی نشستوں پر ہم فارم 45 کے مطابق جیتے، کراچی میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو ووٹ پڑا ہے، ہم نے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں

’ہم نے الیکشن نہ ہونے کی کوششیں ناکام بنائیں‘، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمشنر راولپنڈی کا الزام مسترد کردیا

کمشنر الزامات: الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد نے ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کو مسترد کردیا ہے، اندرون سندھ اور شہروں میں طریقہ واردات مختلف تھا۔

pti

karachi

Sikandar Sultan Raja

PTI Sindh

Haleem Adil Sheikh

cheif election commioner

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Pakistan Elections 2024

liaquat ali Chatta

commissioner Rawalpindi

Rawalpindi Commissioner Exposé

Liaquat Ali Chattha

Liaquat Ali Chattha Transfer