Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن سے متعلق متنازع بیان: سابق کمشنر راولپنڈی کے پی اے کے گھر پولیس کا چھاپہ

اشفاق تارڑ کے برادر نسبتی کو پولیس نے حراست میں لے لیا
شائع 18 فروری 2024 03:04pm

سابق کمشنر راولپنڈی کے الیکشن سے متعلق متنازع بیان کے معاملے پر پولیس نے وزیرآباد میں لیاقت علی چٹھہ کے پی اے اشفاق تارڑ کے گھر چھاپا مارا۔

سی آئی اے پولیس گوجرانوالہ نے علی پور چٹھہ میں چھاپا مارا، اشفاق تارڑ کے برادر نسبتی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

اشفاق تارڑ کی اہلیہ نے بتایا کہ پولیس تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، گھر کی مکمل تلاشی لی گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس نے گھر کے تمام موبائل فون قبضہ میں لیے، اشفاق تارڑ محکمہ معدنیات میں ملازم ہے۔

اہلیہ اشفاق تارڑ نے کہا کہ پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے۔

مزید پڑھیں

کامیاب امیدواروں کو ہرایا گیا، کمشنر راولپنڈی کا تہلکہ خیز بیان، لیاقت چٹھہ زیر حراست

سابق کمشنر راولپنڈی کا انتخابات سے ایک روز قبل کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

آر پی او راولپنڈی کے چھٹی پر بیرون ملک جانے کا انکشاف

Police Raid

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Pakistan Elections 2024

liaquat ali Chatta

commissioner Rawalpindi

Rawalpindi Commissioner Exposé

Liaquat Ali Chattha

Liaquat Ali Chattha Transfer

wazir abad