Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فرانس کا یوکرین سے معاہدہ، سوا تین ارب ڈالر کا اسلحہ اور تربیت دے گا

یوکرین کے صدر زیلینسکی سابق امریکی ہم منصب کو آکر محاذِ جنگ کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دے دی
شائع 18 فروری 2024 03:00pm

فرانس نے یوکرین سے ایک دس سالہ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت 3 ارب 23 کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کا اسلحہ بھی فراہم کیا جائے گا اور یوکرین کی فوج کو جدید ترین طریقوں کے مطابق تربیت بھی دی جائے گی۔

یوکرین کے زیلینسکی نے اس معاہدے کے بعد فرانس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیگر یورپی طاقتوںپر بھی زور دیا کہ وہ یوکرین کی مدد کے لیے آگے آئیں تاکہ روس کو مشرق کی سمت بڑھنے سے روکا جاسکے۔

یاد رہے کہ دو دن قبل جرمنی نے بھی یوکرین کی فوج کے لیے ایک بڑا امدادی پیکیج منظور کیا ہے۔ اس پیکیج کے تحت یوکرین کی فضائیہ کو مستحکم کیا جائے گا۔

فرانس کا امدادی پیکیج بنیادی طور پر یوکرین کی فوج کو توپ خانہ مستحکم کرنے کے لیے ہے۔ اس پیکیج کے ذریعے یوکرین کی پوزیشن کو استحکام ملے گا اور وہ خود کو نیٹو اور یورپی یونین کی رکنیت کے لیے بہتر طور پر تیار کرسکے گا۔

واضح رہے کہ یوکرین میں جاری جنگ کی حمایت سے گریز اور روس کی طرف جھکاؤ رکھنے پر یوکرین کے صدر زیلینسکی نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یوکرین آکر جنگ کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

ایک بیان میں صدر زیلینسکی نے کہا کہ محاذِ جنگ کا مشاہدہ کرنے کے بعد ہی ٹرمپ کو اندازہ ہوگا کہ یوکرین کن مشکلات سے دوچار ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

یوکرین کی صورتِ حال پر امریکا سے روسی صدر کا نیا مطالبہ کیا ہے؟

سعودی عرب یوکرین جنگ پر مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار

یوکرین جنگ میں شدت کے بعد گندم کی عالمی قیمت بڑھ گئی

Donald Trump

France

Ukraine

MILITARY PACT

ARMS AND TRAINING