Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سہہ ملکی بلاٸنڈ کرکٹ سیریز 22 فروری سے آٸی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبٸی میں شروع ہوگی
شائع 18 فروری 2024 11:14am

پاکستان ، بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے شیڈول کے اعلان کر دیا گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر بلائنڈ کرکٹ میں 22 فروری کو ٹکراٸیں گے جبکہ فاٸنل 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان بلاٸنڈ کرکٹ کونسل کے مطابق سہہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز 22 فروری سے آٸی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبٸی میں شروع ہوگی جس کا افتتاحی میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

23 فروری کو بھارت سری لنکا، 24 فروری کو پاکستان سری لنکا میچ ہوگا جبکہ ٹاپ 2 ٹیموں کے مابین فاٸنل 25 فروری کو کھیلا جاٸے گا۔

سلطان شاہ نے بتایا کہ قومی بلائنڈ ٹیم کا سہ ملکی سیریز کی تیاریوں کے لیے تربیتی کیمپ جاری ہے۔

بھارت کو پھر انٹرنیشنل ایونٹ میں شکست دیں گے، سہ ملکی سیریز جیتنے کے لیے پر امید ہے۔

سہ ملکی سیریز میں نثار علی قومی بلائنڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

india

پاکستان

اسلام آباد

Sri Lanka

tri series

blind cricket