Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چیف جسٹس پر الزامات برداشت نہیں، پاکستان بار کونسل

سابق کمشنر نے چیف جسٹس کو دھاندلی میں ملوث کرنے کیلئے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے، پاکستان بار کونسل
شائع 17 فروری 2024 08:18pm

پاکستان بار کونسل نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ساتھ ہی سابق کمشنر راولپنڈی کے چیف جسٹس پر الزامات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان پر الزامات برداشت نہیں کر سکتے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سابق کمشنر نے چیف جسٹس کو دھاندلی میں ملوث کرنے کیلئے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے۔

’کمشنر راولپنڈی کی 7 مارچ کو ریٹائرمنٹ تھی، فیض حمید کے قریبی ساتھی‘

بار کونسل کا کہنا تھا کہ پوری وکلاء برادری چیف جسٹس، دیگر ججز اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، اس طرح کے جھوٹے الزامات چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کو متنازع بنانے کی کوشش ہے۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، متعلقہ ادارے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کریں۔

pakistan bar council

liaquat ali Chatta

commissioner Rawalpindi

Rawalpindi Commissioner Exposé