Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
شائع 17 فروری 2024 07:52pm

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تاہم ابتدائی رپورٹس میں زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت3.1 ریکارڈ کی گئی، جس کی زیرزمین گہرائی 25 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز کوئٹہ سے 125 کلومیٹر جنوب مشرقی کی جانب تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وادی نیلم اور سوات اور ان کے اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

earthquake

quetta