Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 5 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

این اے 262 کوئٹہ سے آزاد امیدوار عادل رضا باذئی کامیاب ہوئے
شائع 16 فروری 2024 06:57pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 5 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ای سی پی کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، محمد عثمان بادینی، مولانا عبدالغفور حیدری، آزاد امیدوار عادل رضا باذئی اور نوابزادہ جمال رئیسانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 260 چاغی سے جے یو آئی کے محمد عثمان بادینی کامیاب ہوئے جبکہ این اے 261 قلات سے جے یو آئی کے مولانا عبد الغفور حیدری نے کامیابی سمیٹی۔

ای سی پی کے مطابق این اے 262 کوئٹہ سے آزاد امیدوار عادل رضا باذئی کامیاب ہوئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 264 کوئٹہ سے پیپلزپارٹی کے نوابزادہ جمال خان رئیسانی اور این اے 265 پشین سے جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے کراچی کے 18 حلقوں کی انتخابی عذرداریوں کو یکجا کردیا

ہوشیار رہیں، الیکشن کمیشن کا بس ایک ہی اکاؤنٹ ہے

ECP

بلوچستان

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Pakistan Elections 2024

Election Rigging

successful candidates