Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ق لیگ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن سے بڑے عہدے کی طلبگار

ق لیگ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ن لیگ کی حمایت کرے گی ۔
شائع 16 فروری 2024 02:16pm

مسلم لیگ ق نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ن لیگ سے بڑے عہدہ لینے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے اسپیکر شپ کا مطالبہ کرے گی اور اسپیکر کا عہدہ نہ دیا گیا تواہم وزارت کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اسپیکراور وزارت کے امیدوار چوہدری شافع حسین ہوں گے۔

اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے اسپیکر کا عہدہ نہ دیے جانے پر ق لیگ ڈپٹی اسپیکر کی کرسی پر بھی معاملات طے کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ق لیگ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ن لیگ کی حمایت کرے گی ۔

punjab

punjab assembly

PMLQ