Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریٹائرڈ ججز کیخلاف کارروائی سے متعلق عافیہ شیربانو کیس سماعت کیلئے مقرر

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 19 فروری کو سماعت کرے گا
شائع 16 فروری 2024 01:20pm

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کے خلاف کارروائی سے متعلق عافیہ شیر بانو کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

وفاقی حکومت اور عافیہ شیربانو نے 8 مارچ 2019 کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی جسے سپریم کورٹ کی جانب سے سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ 19 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیے گئے۔

عافیہ شیر بانو کیس میں سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ ریٹائرڈ اور مستعفی ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی نہیں کر سکتی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مظاہر نقوی کے استعفے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے اپیل دائر کی گئی تھی۔

Supreme Court

اسلام آباد

retired judges

Chief Justice Qazi Faez Isa

Aafia Sher Bano case