Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقتدرہ کے دو بڑوں کے نیچے والے نواز کی واپسی نہیں چاہتے تھے، سہیل وڑائچ

مخصوص لوگوں کے گھیرے نے نواز شریف کو زمینی حقائق سے دوررکھا، تجزیہ نگار
شائع 16 فروری 2024 01:51pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینئر تجزیہ نگار سہیل وڑائچ نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتدرہ کے دو بڑوں کے نیچے والے چاہتے تھے کہ نواز شریف واپس آئیں لیکن ان کے نیچے والے اس حکمت عملی سے متفق نہیں تھے۔

انتخابات کے نتائج کے حوالے سے سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ ’الیکشن سے چند دن پہلے مقتدرہ اسے مضبوط حکومت دینے پر آمادہ تھی، معیشت کی ترقی کیلئے بنگلہ دیش ماڈل بنا کر مقتدرہ اور عدلیہ کی مکمل حمایت اسے دینا تھی مگر مقتدرہ کے منصوبے اور اندازے دونوں ناکام ہوئے، اصل وجہ مقتدرہ کایک جان نہ ہونا اور بار بار منصوبے بدلنا تھی کبھی آزاد امیدواروں کا میلہ لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی تو کبھی ہنگ پارلیمنٹ کی، کبھی نون کوسب کچھ دینے کی بات کی جاتی اور کبھی کہا جاتا کہ دوائی زیادہ ڈل گئی تو نون کو روکیں گے کیسے ؟‘

سہیل وڑائچ نے نواز شریف کے حوالے سے ’’وہ‘‘ روٹھ گیا ہے؟ کے عنوان سے کالم تحریر کیا ہے۔

اس کالم میں سہیل وڑائچ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مخصوص لوگوں کے گھیرے نے نواز شریف کو زمینی حقائق سے دوررکھا۔ ’اور جب نتائج سامنے آئے تو اسے محسوس ہوا ہو گا کہ جس نے بھی یہ سب کیا ہے اس کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ہے۔ اس کا اقتدار سے پیچھے ہٹنا اس کےروٹھنے کی نشانی ہے جس سے نون کے ووٹر کا دل ضرور ٹوٹا ہوگا۔‘

سینئر تجزیہ کار نے لکھا، ’الیکشن سے چند دن پہلے مقتدرہ اسے مضبوط حکومت دینے پر آمادہ تھی، معیشت کی ترقی کیلئے بنگلہ دیش ماڈل بنا کر مقتدرہ اور عدلیہ کی مکمل حمایت اسے دینا تھی مگر مقتدرہ کے منصوبے اور اندازے دونوں ناکام ہوئے، اصل وجہ مقتدرہ کایک جان نہ ہونا اور بار بار منصوبے بدلنا تھی کبھی آزاد امیدواروں کا میلہ لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی تو کبھی ہنگ پارلیمنٹ کی، کبھی نون کوسب کچھ دینے کی بات کی جاتی اور کبھی کہا جاتا کہ دوائی زیادہ ڈل گئی تو نون کو روکیں گے کیسے ؟کبھی کہا جاتا کہ وہ تو ماضی میں کبھی مقتدرہ سے لڑتا رہا ہے اس بار بھی لڑے گا اس لئے بندوبست پہلے سے کر لینا چاہئے۔مقتدرہ کے دو بڑے تو چاہتے تھے کہ وہ آئے اور مضبوط حکومت چلائے لیکن دو بڑوں کے نیچے والے اس حکمت عملی سے متفق نہیں تھے وہ چیک اینڈ بیلنس کے زیادہ حامی تھے۔ مقتدرہ کے بدلتے ہوئے فیصلوں نے اسے لازماً مایوس کیا ہو گا اسی لئے وہ روٹھ کے بیٹھ گیا ہے۔‘

اپنے کالم میں سہیل وڑائچ نے نواز شریف کے نئے ممکنہ کردار کے حوالے سے بھی بات کی ہے۔

Nawaz Sharif

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024