Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدم اعتماد کا سے سب سے زیادہ فائدہ فضل الرحمان کو ہوا، فیصل کریم کنڈی

المیہ یہ ہےپی پی یان لیگ ایسا کرتی تو ٹی وی پرماضی کےبیانات چلتے، پریس کانفرنس
اپ ڈیٹ 16 فروری 2024 01:37pm

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے بعد سب سے زیادہ فائدہ فضل الرحمان کو ملا، فضل الرحمان کہہ دیتے اور عدم اعتماد میں ساتھ نہ دیتے۔

مولانا فضل الرحمان کے تہلکہ خیز بیان کے جواب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ مولانا بتائیں ہمیں کس کے کہنے پر پی ڈی ایم سے نکالا گیا؟ مولانا سیاست میں چلے ہوئے کارتوس ہیں، وہ سیاست میں آ نہیں رہے سیاست سے جارہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے جمیعت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے ملاپ کو سیاسی تبدیلی قرار دہیتے ہوئے کہا کہ سارے مزے لوٹنے کے بعد اب یاد آیا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔

نیوز کانفرنس کرنے والے پی پی رہنما نے کہا کہ کل اسلام آباد میں بڑی تبدیلی دیکھنے کوملی، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا ملاپ ہواجوبڑی سیاسی تبدیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے یوآئی اور پی ٹی آئی کاسیاسی اتحاد اچھی بات ہے، المیہ یہ ہےپی پی یان لیگ ایسا کرتی تو ٹی وی پرماضی کےبیانات چلتے ہیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ فضل الرحمان اپنے حلقےسے ہارے ہیں اور بقول ان کے اُن کا مینیڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل مولانا نے جنرل فیض حمید اور باقی لوگوں کی بات کی لیکن عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے وقت فیض حمید پشاورمیں سرکاری عہدے پر تھے، ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

pti

imran khan

JUIF

faisal kareem kundi

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024