Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نومنتخب ایم پی اے کو پولیس نے گرفتار کرلیا

احمر رشید بھٹی پی پی 165 لاہور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے
شائع 15 فروری 2024 03:54pm

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 165 سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ نومنتخب ایم پی اے احمر رشید بھٹی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نومنتخب ایم پی اے احمر رشید بھٹی کو لاہور پولیس نے گرفتار کیا، احمر رشید بھٹی پی پی 165 لاہور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق پی پی 165 سے پی ٹٰی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب رکن احمر بھٹی نو مئی کے مرکزی مقدمہ 96/23 میں نامزد ملزم ہے۔

عبدالرشید بھٹی کے والد نے بتایا کہ احمر رشید بھٹی کو جوہر ٹاون کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ احمر رشید بھٹی نے ن لیگی امیدوار شہزاد نذیر سندھو کو انتخاب میں ہرایا تھا۔

lahore

punjab assembly

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

PTI Independent Candidates

Pakistan Elections 2024

ahmar rasheed bhatti