Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخواہ میں پرویز خٹک کے ساتھ اتحادی حکومت بنانے پر پی ٹی آئی کا موقف آگیا

آج نیوز کی جانب سے رابطہ کرنے پر دونوں جماعتوں نے حقیقت بتادی
اپ ڈیٹ 15 فروری 2024 04:15pm

پی ٹی آئی اورپرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

ذرائع کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔ عمران خان نے بھی اس تحاد کی اجازت دے دی ہے۔

اس حوالےسے آج نیوز کی جانب سے رابطہ کرنے پر دونوں جماعتوں کی جانب سے تردید سامنے آگئی۔

ترجمان پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز ضیا اللہ بنگش نے آج نیوز سےخصوصی بات چیت میں ایسی خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ ہوا تو پارٹی چیئرمین پرویز خٹک ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا ٹاک میں شاید کوئی ایسی بات کی ہو لیکن ابھی تک ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

دوسری جانب آج اسد قیصر کے ہمراہ اڈیالہ جیل می ں عمران خان سے ملاقات کرنے والے بیرسٹر سیف نے بھی ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمینٹیرنز کے ساتھ حکومت بنانے کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا گفتگو کے دوران میں موجود تھا، ہم نے صرف یہ کہا تھا کہ عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہمیں ایسی جماعتوں سے رابطہ کرنا ہے جو انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی مہم چلا رہی ہیں یا ایسا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم نےجماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کے لیے بھی کبھی باضابطہ دعوت نہیں بھیجی تھی، ہم نے صرف اس صورت میں بات کی تھی کہ ہم ان کا نام استعمال کریں اور اپنے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو امیدواروں کو شامل کرتے ہوئے ان کا پلیٹ فارم استعمال کریں لیکن یہ آپشن ختم ہو گیا کیونکہ جماعت اسلامی کی 3 نشستیں تھیں جو واپس لیکر ہمیں دے دی گئیں تو اب اُن کا اسمبلی میں کوئی نمائندہ نہیں ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ جمہوریت میں احتجاج ضروری ہے اور یہ ہر جماعت کا حق ہے۔

pti

imran khan

CM KP

Election 2024

انتخابات 2024

Pervaiz Khattak

GENERAL ELECTION 2024