Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایس ایل 9: پی سی بی نے وی وی آئی پیز کیلئے مفت پاسز پر پابندی لگادی

فرنچائزز کو مفت ملنے والے ٹکٹس میں بھی کٹوتی کردی گئی، چیئرمین پی سی بی
شائع 15 فروری 2024 03:22pm

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن میں وی وی آئی پیز کے لیے مفت پاسز پر پابندی لگا دی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی انقلابی اقدامات سامنے آئے ہیں، پی سی بی میں وی وی آئی پی کلچر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 9 میں وی وی آئی پیز کے لئے مفت پاسز پر پابندی لگاتے ہوئے وی وی آئی پیز باکسز کے ٹکٹ بھی اب فروخت کرنے کی ہدایت کردی۔

وی وی آئی پیز کو بھی پی ایس ایل کے میچز کے لیے ٹکٹ خریدنا پڑیں گے جبکہ وی وی آئی پیز کی آمد پر مروجہ خصوصی پروٹوکول کا بھی خاتمہ ہوگیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ فرنچائزز کو مفت ملنے والے ٹکٹس میں بھی کٹوتی کردی گئی، پی سی بی میں روایتی کھابہ کلچر بھی بند کرنے کی ہدایات دی ہیں، ماضی میں وی وی آئی پی کلچر پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے رہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اقدامات سے ماضی میں مزے لوٹنے والے پی سی بی آفیشلز پریشان ہونے لگے۔

چئیرمین پی سی بی نے کہا کہپی سی بی کو منافع بخش بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

PSL

PCB

lahore

Pakistan Super League

mohsin naqvi

Free Tickets

psl 9

HBL PSL 9

vvips

free passes