Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مُراد سعید، اعظم سواتی، مسرت جمشید چیمہ سمیت 11 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے پولیس کی درخواست منظور کرلی
شائع 15 فروری 2024 03:00pm

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مُراد سعید اور میاں اسلم اقبال سمیت 11 ملزمان کواشتہاری قرار دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے 9 مئی کے مقدمات میں پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔

اشتہاری قرار دیے جانے والے دیگرملزمان میں حامد رضا، اعظم خان سواتی، حافظ فرحت، امتیاز احمد شیخ ، زبیرخان نیازی، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، صیاد خاں شامل ہیں۔

ملزمان کےخلاف تھانہ نصیرآباد پولیس نےمقدمہ درج کررکھا ہے، پولیس کا مؤقف ہے کہ ملزمان گرفتاری کے ڈرسے روپوش ہوچکے ہیں۔

pti

Azam Khan Swati

MAY 9 RIOTS

Mannat Murad

9 May Cases