نواز شریف کا کردار اب کیا ہوگا، مریم نواز نے وضاحت کردی
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی جانب سے پارٹی صدرشہباز شریف کو وزیراعظم اور سینیئر نائب صدر مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے بعد پارٹی صفوں اور ورکرز میں پائی جانے والی مایوسی کے حوالے سے مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے،۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پرپوسٹ میں مریم نواز نے واضح کیا کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ نہ لینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں ۔
مریم نے لکھا کہ نواز شریف اگلے 5 سال نہ صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی بھی کریں گے۔
اس پوسٹ میں مریم نے نواز شریف کے وزیر اعظم نہ بننے کی وجہ بھی بتادی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی دوڑ میں شامل ہونے والی مریم نے لکھا ، ’نوازشریف کی تینوں حکومتوں میں عوام نے واضح اکثریت دی تھی اور یہ بات وہ انتخابی تقاریر میں میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔‘ جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے وقف ہیں انھیں نواز شریف کے اصولی موقف کا پتہ ہے۔’
مریم نے مزید کہا کہ ، ’شہباز شریف اور میں انکے سپاہی ہیں، ان کے حکم کے پابند ہیں اور ان کی سربراہی اور نگرانی میں کام کریں گے- اللّہ ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔‘
Comments are closed on this story.