Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپنی دونوں نشستیں کھو دیں

نتائج آج ہی کورٹ میں چیلینج کریں گے، سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی باجوڑ
شائع 13 فروری 2024 06:53pm

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپنی دونوں نشستیں کھو چکی ہے۔

سرکاری نتیجے کے مطابق پی کے 21 اور 20 باجوڑ سے آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جس کے بعد جماعت اسلامی کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں کوئی نشست نہیں بچی۔

این اے 64 گجرات : پرویز الہٰی کی اہلیہ کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

پی کے 21 باجوڑ میں جماعت اسلامی کے امیدوار سردارخان کی جیت ہار میں تبدیل ہوگئی جہاں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اجمل خان 16712 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار سردار خان 8128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی باجوڑ عارف اللہ کا کہنا ہے کہ کارکن مطمئن رہیں آج ہی کورٹ میں چیلینج کریں گے۔

KPK

Jamat e Islami

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

KPK Election Results