Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پیپلز پارٹی ن لیگ اور ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہوسکتا، عمران خان

'ان 3 جماعتوں کے علاوہ سب کو اکٹھا کرنے کا کہا ہے' ، انتخابی نتائج کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
اپ ڈیٹ 13 فروری 2024 02:57pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے واضح کیا ہے کہ حکومت سازی کے لیے پی پی پی،ن لیگ اورایم کیوایم سےاتحادنہیں ہوسکتا، حسن رؤف کو ان 3 جماعتوں کے علاوہ سب کو اکٹھا کرنے کا کہا ہے۔

9 مئی کے مقدمات کی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں میڈیاسےغیررسمی گفتگو کرنے والے عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا، دھاندلی زدہ انتخابات کا معیشت پر برا اثر پڑے گا، میں کہتا رہا کہ ازاد اور شفاف انتخابات واحد حل ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ، ’ہم سب سے پہلے انتخابی نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں،نتائج کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔ اب پتہ چل گیا کہ ہم آراوز کےالیکشن کے خلاف کیوں تھے۔‘

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا ، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کےلیے علی امین گنڈاپور کو نامزد کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ دھاندلی کے خلاف آوازاٹھانےوالی تمام جماعتوں کو اکٹھا کررہے ہیں، منی لانڈرنگ سنڈیکیٹ کو لانے کی کوشش ہورہی ہے اور شریف خاندان ملک کا سب سے بڑا منی لانڈرر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جیل میں کسی بھی اعلیٰ عہدےدارسے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

بنی گالہ منتقلی کی تردید کرنے والے عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی پی پی،ن لیگ اورایم کیوایم سے اتحادنہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی دھاندلی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔ نوازشریف کی پریس کانفرنس ملتوی ہونے پرسمجھ گئے تھے کہ ہم جیت گئے، نواز شریف اور مریم نواز دونوں الیکشن ہارے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے۔

PMLN

imran khan

PPP

MQM

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results