Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

انتخابی نتائج کیخلاف درخواستیں، الیکشن کمیشن اور وفاق سے آج جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ کی درخواست گزاروں کو درخواست اور فارم 45 بھی الیکشن بھجوانے کی ہدایت
شائع 13 فروری 2024 12:20pm

کراچی کے 30 حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستوں پر سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور وفاق سے آج جواب طلب کرلیا۔

گزشتہ روز انتخابی نتائج کی درخواستوں پرسماعت کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ منگل تک الیکشن کمیشن اور وفاق جواب دے کہ آپ نے کیا کارروائی کی، اگر فارم 45 اور فارم 47 میں تضاد ہے تو اس کا جائزہ لیں۔

عدالت نے درخواست گزاروں کو درخواست اور فارم 45 بھی الیکشن بھجوانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی حکم جاری نہیں کر رہے مگر وکیل الیکشن کمیشن اسمارٹ بننے کی کوشش نہ کریں، اگر اسمارٹ بننے کی کوشش کریں گے تو نتائج کے لیے بھی تیار رہیے گا، این اے 236 سے آزاد امیدوار نے ایک لاکھ ووٹ لیے مگران کا ووٹ ایک ہزار کردیا گیا۔

karachi

Sindh High Court

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results