Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کالز پکڑی گئیں، 9 مئی کے واقعات دہرانے کا منصوبہ بنا ہے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

کسی صورت میں 9 مئی کا واقعہ نہیں دہرانے دیں گے، محسن نقوی
شائع 12 فروری 2024 03:46pm

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ الیکشن خیر خیریت سے ہوگئے ہیں، احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے، پچھلے 2 دن میں ہمارے پاس شواہد ہیں کہ 9 مئی کی طرح کا ایک اور حادثہ کیا جائے، ہم نے کالز پکڑی ہیں جس میں واقعات دوہرانے کا پلان ہوا، اگر کسی نے بھی ایسا کرنے کی کوشش کی تو اس بار 9 مئی سے زیادہ ایکشن ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ٹھوس شواہد ہیں کہ چند لوگ 9 مئی جیسے واقعے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، ایجنسیز نے منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو پکڑی ہے، کسی نے بھی شرپسندی کی کوشش کی تو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے، اس بار ہمارا ردعمل پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، نہیں چاہتے قوم تقسیم ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیاسی طریقے سے احتجاج کرنا ہرکسی کا حق ہے اس سے کسی کق نہیں روکا جا سکتا۔ لوگوں کے پاس قانونی راستہ بھی موجود ہے، انتخابی نتائج پر کسی کواعتراض ہے تو متعلقہ فورم پر رجوع کرے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کسی صورت میں 9 مئی کا واقعہ نہیں دہرانے دیں گے، ملک اس قسم کی حرکتوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کہ پُرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، موبائل فون سروس کا بند کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا تھا، ہم نے اپنا فرض احسن طریقے سے ادا کیا، انتخابی نتائج پر اگر کسی کو اعتراض ہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کرے، سیاسی طریقے سے احتجاج ہر کسی کا حق ہے۔

lahore

mohsin naqvi

MAY 9 RIOTS

CARETAKER CM PUNJAB

9 May Cases

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results