Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پریزائڈنگ آفیسر سے بدتمیزی، 2 خواتین سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج

مقدمہ تھانہ شمالی چھاؤنی میں پریزائڈنگ آفیسر قیس محمد کی مدعیت میں درج کیا گیا
شائع 12 فروری 2024 03:13pm
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

عام انتخابات کے دوران پریزائڈنگ آفیسر سے بدتمیزی اور مہر چوری کے الزام میں لاہور پولیس نے پریزائڈنگ افسر کی درخواست پر 2 خواتین سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

عام انتخابات کے دوران پریزائڈنگ آفیسر سے بدتمیزی اورمہر چوری کا الزام میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ شمالی چھاؤنی میں پریزائڈنگ آفیسر قیس محمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پریزائڈنگ آفیسرنے مقدمہ میں الزام عائد کیا ہے کہ عباس ڈوگر،غزالہ اورآسیہ نے زدوکوب کرکے 9 خانوں والی سرکاری مہر چوری کرلی ہیں۔

ملزمان نے پولنگ کی ویڈیوز بنائیں جبکہ ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر بدتمیزی بھی کی۔

FIR

lahore

Presiding Officer

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results